آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی
انڈین سٹار بلے باز وراٹ کوہلی انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں وراٹ کوہلی 27 لاکھ ڈالر کے ساتھ آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
وراٹ کوہلی کو ان کی گذشتہ برس کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ہی دوبارہ خریدا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آٹھ ٹیموں، 20 اوور اور دو ماہ پر مبنی ٹورنامنٹ کے اس سے قبل بکنے والے سب سے مہنگے کھلاڑی یوراج سنگھ تھے جو 2015 میں 25 لاکھ ڈالر میں خریدے گئے تھے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں انڈین اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کرنے والے 29 سالہ وراٹ کوہلی پہلے ہی دنیا کے سب سے مہنگے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور میں ہی شامل جنوبی افریقی سٹار بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کو اس بار ٹورنامنٹ میں 17 لاکھ ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان دونوں بلے بازوں کو ان کی گذشتہ سال کی ٹیموں نے ہی 19، 19 لاکھ ڈالرز کے عوض سکواڈ میں شامل کیا ہے۔
سٹیو سمتھ میچ فکسنگ کی وجہ سے دو سالہ پابندی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کرنے والی راجستھان رائلز اور ڈیوڈ وارنر سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
اس کے علاوہ چنئی سپر کنگز کی ٹیم کی بھی آئی پی ایل میں دو سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔