آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’یمن میں تقریباً چودہ ملین افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے‘
یمن میں دو سال سے جاری جنگ میں اب تک سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ تقریباً تین لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر اور جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اور اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق تقریباً چودہ ملین افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
یمن سے فرگل کین کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں غضنفر حيدر۔ اس رپورٹ کے کچھ مناظر آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔