آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
غزہ میں دھماکے سے چھ فلسطینی ہلاک
طبی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور بعض زخمی ہو گئے ہیں۔
دیر البلاح میں ہونے والے اس دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
حماس کے عسکری گروہ نے اس دھماکے لیے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ملوث نہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی اخبار نے مرنے والوں کو حماس کا رکن بتایا ہے۔
ذرائع کے مطابق غالباً دھماکہ ایک عمارت میں باردوی مواد کے ساتھ کام کرتے ہوئے پیش آیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
علاقے میں اس وقت کشیدگی عروج پر ہے اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر فلسطینی اور اسرائیلی فوج میں جھڑپں ہو چکی ہے اور وہاں ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس گروہ نے حملے کرنے کی غرض سے یہ مظاہرے شروع کروائے ہیں۔
سنیچر کو اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس نے گیس پائپ لائن اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والے راستے کو نقصان پہنچانے کے لیے وہاں آگ لگائی۔
سنیچر کو ہونے والے اس دھماکے کے بعد ٹیلی وژن مناطر میں ساحل کے قریب سیاہ دھواں اٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی دفاعی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔
نامہ نگاروں کے مطابق ماضی میں غزہ میں ہونے والے دھماکے اسرائیلی فضائی حملوں کا نتیجہ ہوا کرتے تھے۔