زیر آب حیرت انگیز دنیا

انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر میں سمندروں، جھیلوں اور دریاؤں میں زیر آب لی گئی تصاویر کا جشن منایا جاتا ہے۔

دنیا کے 70 ممالک سے اس مقابلے کے 13 زمروں میں شرکت کے لیے 5500 سے زیادہ تصاویر شامل کی گئی تھیں۔

یہاں چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں جنھیں سنہ 2020 کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا ہے:

انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر

،تصویر کا ذریعہGreg Lecoeur

،تصویر کا کیپشنگریگ لیکیور نے سنہ 2020 کے انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ 'فروزن موبائل ہوم' نامی تصویر کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس میں اینٹارکٹکا یا قطب جنوبی میں سیل مچھلیوں کو برف کے تودے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
Presentational white space
نونہال شارک

،تصویر کا ذریعہAnita Kainrath

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی انیتا کینرتھ نے 'اپ اینڈ کمنگ' انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ شارک نرسری کی تصویر کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس تصویر میں بہاماس میں مینگروو کے درخت کے گرد نونہال شارک کو دکھایا گیا ہے۔
Presentational white space
جال میں ٹیونا

،تصویر کا ذریعہPasquale Vassallo

،تصویر کا کیپشناٹلی کے پاسکوالو وسالو نے سال کے میرین کنزرویشن فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنی تصویر جس کا عنوان 'لاسٹ ڈان' یعنی آخری صبح ہے کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس میں نیپلز کے ساحل پر ایک ٹُونا مچھلی کو جال سے کشتی کی طرف کھینچا جا رہا ہے۔
Presentational white space
ریبٹ فش

،تصویر کا ذریعہNick More

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی کاؤنٹی ڈیون کے نک مور نے 'برٹش انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر' کا ایوارڈ انڈونیشیا میں ریبٹ فش زوم بلر کی تصویر سے حاصل کیا ہے۔
Presentational white space
گھڑ مچلی

،تصویر کا ذریعہNur Tucker

،تصویر کا کیپشنلندن کے جنوب مغربی علاقے ومبلڈن کے نور ٹکر نے 'موسٹ پرومسنگ برٹش انڈرواٹر فوٹوگرافر' کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ 'کموشن ان دی اوشن' نامی تصویر پر ملا ہے جس میں انھوں نے گھوڑے کی شکل والی مچھلی کی ایک تصویر لی ہے۔
Presentational white space
فلاویا ایبرہارڈ

،تصویر کا ذریعہZena Holloway

،تصویر کا کیپشنبرطانوی فوٹوگرافر زینا ہولووے کو بلیک اینڈ وائٹ زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے برازیل کی فری ڈائیور اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی حامی فلاویا ایبرہارڈ کی یہ تصویر میکسیکو کے جزیرہ نما یوکینٹن میں لی ہے۔
Presentational white space
جہاز

،تصویر کا ذریعہRenee Capozzola

،تصویر کا کیپشنجنوبی کلیفورنیا کی رینی کیپوزولا نے ریک یعنی ’تباہ‘ والے زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے غرقاب ہونے والے بحری جہاز جارجیوز کی تصویر سعودی عرب کے ساحل پر لی ہے جو کہ سپلٹ شاٹ ہے۔ یہ جہاز 1978 کے آس پاس چلا کرتا تھا اور اب اسے مصنوعی چٹان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
Presentational white space
جھینگے

،تصویر کا ذریعہKeigo Kawamura

،تصویر کا کیپشنکیگو کاوامارو نے میکرو زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس تصویر میں جاپان میں پائے جانے والے ایک سینگ والے جھینگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
Presentational white space
شائق البحر

،تصویر کا ذریعہTrevor Rees

،تصویر کا کیپشنٹریور ریس نے برٹش واٹرز وائڈ اینگل زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ شیٹ لینڈ میں لوک ڈچ کے مقام پر سمندری پھول شائق البحر کے کھلنے کی تصویر لینے کے لیے دیا گیا ہے۔
Presentational white space
کیکڑا

،تصویر کا ذریعہShane Keena

،تصویر کا کیپشنشین کینا کو کنزرویشن کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے پیلیلیو آئیلینڈ میں ایک کیکڑے کی تصویر لی ہے جس نے ایک ٹین کے ڈبے کو اپنا عارضی مسکن بنا رکھا ہے۔
Presentational white space

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں اور ان کے ساتھ ان کے مالکان کے نام لکھے ہیں