پلاٹینیم جوبلی 2022 : ملکہ برطانیہ کی وہ بے تکلف تصاویر جو پہلے منظر عام پر نہیں آئیں

وہ دنیا کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنکی سب سے زیادہ تصاویر لی گئی ہیں لیکن ملکہ ایلزبتھ کو شاید ہی کبھی ایسے بے فکر انداز میں دیکھا گیا ہو۔ 75 سال کے طویل عرصے تک برطانیہ پر سب سے زیادہ راج کرنے یعنی ملکہ کی تاجپوشی کی پلاٹینیم جوبلی سے متعلق تقریبات کے موقع پر پیش ہیں ملکہ کی اب تک کی کچھ بے تکلف تصاویر کا مجموعہ

ملکہ برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کم از کم 117 ممالک کا دورہ کیاہے اور برطانیہ میں وہ واحد انسان ہیں جنہیں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

برطانیہ پر سب سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والے ملکہ الیزبتھ کے چار بچے، آٹھ پوتے پوتیاں اور بارہ پڑ پوتے پوتیاں ہیں۔

پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس ملکہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ولی عہد بھی ہیں

اپنی سروس کے ان تمام سالوں میں ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ چارلس نے ملکہ کے ساتھ ہزاروں تقریبات میں شرکت کی اور کام کے دوران دونوں میں اچھا تال میل رہا۔

اپنے پورے اقتدار کے دوران گھوڑوں کا ملکہ کا شوق بہت اہم تھا جو انکے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا تھا۔