’عراق جنگ، انکوائری کرائیں گے‘

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ سن دو ہزار تین میں عراق پر امریکی حملے میں برطانیہ کے شامل ہونے کے اسباب کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں گی۔
یہ تحقیقات ممکنہ طور پر جولائی کے آخر میں تمام برطانوی فوجیوں کے عراق سے نکل جانے کے بعد کرائی جائیں گی۔
حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس حکومتی اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان تحقیقات میں تاخیر سے کام لے رہی تاکہ اس کے نتائج آئندہ انتخابات کے بعد منظر عام پر آئیں۔
عراق پر حملے میں شامل ہونے سے پہلے کے حالات و واقعات کے بارے میں برطانیہ کی طرف سے یہ تیسری انکوئری کرائی جا رہی ہے۔ سن انیس سو پچاس کی دہائی میں سویز کنال کے بحران کے بعد عراق حملے میں شامل ہونا خارجہ پالیسی کا متنازع ترین فیصلہ ہے۔


















