جی 20اجلاس، لندن میں مظاہرے
لندن میں جی 20 ممالک کی کانفرنس سے پہلے گلوبلزیشن کے ہزاروں مخالفیں نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے ’انسان پہلے‘۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو لوگوں کے پیسوں سے مدد کر رہے ہیں۔
لندن مظاہروں کا اہتمام ایک سو پچاس خیراتی اداروں نے ملکر کیا تھا۔ مظاہرہ تیھمز دریا کے سٹیشن ایمبینکمنٹ سے شروع ہوا اور ہائیڈ پارک میں ختم ہوا۔
مقررین نے جی 20 کے لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک عالمی نظام وضح کرنے کی کوشش کریں جس میں کمزرو ممالک کو انصاف مل سکے۔
پولیس کے مطابق پینتیس ہزار لوگوں نے ان مظاہروں میں شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب دنیا میں لوگوں کے لیے اپنے خاندانوں کے لیے کھانا مہیا کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے اس وقت حکومتیں ایسے بینکروں کو نوازنے میں مصروف ہے جن کی حماقتوں سے ساری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی ہے۔مظاہرین کا نعرہ تھا ' پہلے لوگ‘
ادھر لندن میں دو اپریل کو جی 20 میٹنگ سے پہلے سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس مالیاتی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہے۔ پولیس کو ڈر ہے کہ مظاہرین مالیاتی اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
لندن کے علاوہ جرمنی کے شہر برلن اور اٹلی میں بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی






















