افغانستان: خودکش حملہ، 12 ہلاک

اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
،تصویر کا کیپشناب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا ہدف افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کا ایک قافلہ تھا لیکن ہلاک ہونے والے تمام کے تمام مقامی لوگ ہیں۔

پولیس کے مقامی سربراہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دیگر کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن دو فوجی ایک مقامی شامل ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ حملے آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے عالمی فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت کی جب وہ ضلع گریشک کے ایک بازار سے گزر رہا تھا۔

گریشک صوبہ ہلمند کی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔

گریشک کے پولیس سربراہ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ حملہ ایک ایک پرُہجوم بازار میں کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے۔

اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں اس طرح کے حملے طالبان کرتے رہے ہیں۔

صوبے میں برطانوی قیادت میں موجود نیٹو دستوں کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا ہے کہ 'ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایساف افواج کے ایک قافلے کو اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس کی اس بارے میں معلومات تفصیلات حاصل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔