زرداری اور منموہن سنگھ کی ملاقات

ممبئی حملوں کے بعد یہ بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں کی پہلے ملاقات ہے
،تصویر کا کیپشنممبئی حملوں کے بعد یہ بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں کی پہلے ملاقات ہے

ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کی پہلی ملاقات منگل کو روس میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی صدر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے لیکن میرا مینڈیٹ یہ ہے کہ میں آپ کو بتاؤں کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے نہ استعمال کیا جائے۔‘

دونوں رہنماؤں کی ملاقات روس کے شہرییکیٹرنبرگ میں جاری علاقائی تنظیم شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی صدر کے اس ابتدائی جملے کے بعد پاکستانی صدر نے صحافیوں سے کمرہ خالی کرنے کی درخواست کی تاکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات صحافیوں کے بغیر جاری رہ سکے۔

ممبئی پرچھبیس نومبر سنہ دو ہزار آٹھ کو دہشت گرد حملوں میں ایک سو ستر سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زندہ بچنے والے واحد حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس کے خلاف ممبئی میں مقدمہ چل رہا ہے۔