MI6، سربراہ کی نجی معلومات افشا

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی سِکس کے حال ہی میں مقرر ہونے والے سربراہ سر جان سیورز کے بارے میں نجی معلومات ان کی بیوی نے فیس ُبک پر افشا کر دیں۔ وہ نومبر میں ادارے کا چارج سنبھالیں گے۔
ایم آئی سِکس برطانیہ کے لیے بیرون ملک جاسوسی کے فرائض انجام دیتا ہے۔
سکیورٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جان سیورز کی بیوی نے اپنے خاندان کے بارے میں بعض معلومات سماجی میل جول کے لیے قائم ویب سائٹ، فیس بک، پر چڑھا دیں۔
چونکہ ان کی بیوی شیلی سیورز نے ان معلومات تک رسائی کو محدود نہیں کیا تھا اس لیے فیس ُبک پر جانے والے لاکھوں افراد ان کے گھر، دوستوں اور ان کے بارے میں بالکل نجی نوعیت کی معلومات تک پہنچ سکتے تھے۔
اس ویب سائٹ پر خفیہ ادارے کے نئے سربراہ کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں جن میں وہ پیراکی کا لباس پہنے نظر آ رہے تھے۔
مسٹر سیورز اس وقت وزارت خارجہ کام کرتے ہیں اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ مسٹر سیورز کی ذاتی معلومات کے سامنے آنے سے کوئی قومی راز افشا نہیں ہوا ہے۔
ویب سائٹ پر سے ان کے بارے میں معلومات کے صفحہ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
حزب اختلاف کی جماعت کنزرویٹیو کے رکن پارلیمان پیٹرِک مرسر کا، جو انسداد دہشتگردی سے متعلق ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کہنا ہے کہ انہیں میاں بیوی کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







