9/11 برسی: فائرنگ سے خوف و ہراس

نائن الیون کی آٹھویں برسی کےموقع پر پینٹاگون میں ہونےوالی تقریب کے دوران قریبی دریا میں ہونے والی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی صدر براک اوباما اس تقریب میں شریک تھے۔ امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ قریبی دریائے پوٹیمک میں گوسٹ گارڈ کی مشقوں کے دوران پیش آیا۔
سی این این نے خبر دی ہے کہ کوسٹ گارڈ نے اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب ایک بحری جہاز نےحفاظتی حصار سے آگے جانے کی کوشش کی۔ لیکن بعد ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گوسٹ گارڈ کی مشقوں کے دوران پیش آیا۔
سی این این نے ایک ایسی آڈیو نشر کی ہے جس میں جہاز کے کپتان کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ اگر اس نے جہاز کی رفتار کو آہستہ نہ کیا تو جہاز پر فائرنگ کر دی جائے گی۔
ہوم لینڈ سکیورٹی کے ترجمان نے کہا کہ’ گوسٹ گارڈ کو مشقوں کی پیشگی اطلاع دینے چاہیے تھے اور ماضی میں ایسا ہی ہوتا تھا۔ اس بار ایسا کیوں نہیں ہوا ہمیں اس کا معلوم نہیں ہے۔‘
امریکی صدر براک اوباما نے پینٹاگون میں ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ القاعدہ کا پچھا کبھی نہیں چھوڑے گا اور امریکہ کے دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
نائن الیون کی آٹھویں برسی کےموقع پر تین مختلف جگہوں پر تقریبات ہو رہی ہیں۔ امریکی صدر نے وزیر دفاع کے ہمراہ پیٹاگون میں ہونے والے تقریب میں شرکت کی ہے۔ براک اوباما نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ القاعدہ کا پچھا کرتا رہے گا۔
نیویارک کےگراونڈ زیرو میں ہزاروں لوگ جمع ہو رہے ہیں جہاں آٹھ برس پہلے ٹون ٹاور سے ہوائی جہاز ٹکرانے سے ستائیس سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نائب صدر جو بائیڈن گراونڈ زیرو پر ہونے والی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔صدر اوباما نے پینٹاگون پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملے۔
امریکہ صدر نے اس موقع پر کہا کہ امریکی شہریوں کی حفاظت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور القاعدہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
امریکی عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ قومی سطع پر ہونے والے یادگاری تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
افغانستان میں امریکی فوجیوں نے دن کی مناسبت سے ہونے والی نو اعشاریہ گیارہ کلو میٹر دوڑ میں حصہ لیا۔اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی نیو یارک میں اس جگہ پر تعمیراتی کام ہو رہا ہے اور منصوبہ ہے کہ یہاں ایک یادگاری عمارت، ایک میوزیم اور پانچ کثیرمنزلہ عمارتیں بنائی جائیں گی۔۔
اس سائٹ کو تعمیر کرنے والے اور اس کے مالک کے درمیان لیز یا پٹے کی مدت کی کچھ شقوں پر بھی تنازعہ ہے۔
منصوبے کے مطابق پانچ کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کو 2013 تک مکمل ہونا ہے۔ لیکن ایک حالیہ جائزے میں یہ سامنے آیا ہے کہ نیو یارک میں رہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نہیں سمجھتی کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت تک مکمل ہو پائے گا۔
ماضی کی روایت کے برعکس اس سال گیارہ ستمبر کو عبادت کے قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔





















