سبزیاں کیسے اگاتے ہیں: سیکھیے مسز اوباما سے

اس سال کے آغاز پر مسز اوباما نے جنھوں نے وائٹ ہاؤس کے ایک حصے میں سبزیاں اگا دی ہیں، امریکہ میں موٹاپے کی بلا سے نمٹنے کے لیے ایک آگہی مہم شروع کی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس سال کے آغاز پر مسز اوباما نے جنھوں نے وائٹ ہاؤس کے ایک حصے میں سبزیاں اگا دی ہیں، امریکہ میں موٹاپے کی بلا سے نمٹنے کے لیے ایک آگہی مہم شروع کی تھی۔

امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما سیسیم سٹریٹ سیریز کی چالیسویں سالگرہ پر نشر ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گی۔

دس نومبر کو نشر ہونے والے اس پروگرام میں جو بنیادی طور پر بچوں کے لیے تعلیم سے، میشیل اوباما بچوں کی اپنا کھانا تیار کرنے اور صحت مند خوراک کھانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گی۔

اس سال کے آغاز پر مسز اوباما نے جنھوں نے وائٹ ہاؤس کے ایک حصے میں سبزیاں اگا دی ہیں، امریکہ میں موٹاپے کی بلا سے نمٹنے کے لیے ایک آگہی مہم شروع کی تھی۔

مسز اوباما سیسیم سٹریٹ کے رہائشیوں کو بتائیں گی کہ ٹماٹر کیسے لگاتے ہیں اور سلاد اور کھیرے کیسے اگاتے ہیں۔

وہ اپنے ناظر بچوں سے کہیں گی ’اگر آپ اس طرح کی صحت مند غذا کھائیں گے تو آپ میری طرح بڑے اور مضبوط ہو جائیں گے۔ مجھے پتہ ہے آپ کو یہ سبزیاں پسند آئیں گی کیونکہ صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بڑے مزے کی بھی ہیں۔‘

انھوں نے پہلے بھی عوامی سطح پر صحت مند خوراک کھانے کی اس مہم کو فروغ دینے کے لیے کچھ شوز میں شرکت کی ہے ۔