امریکہ:جہاز میں ’دہشت گردی‘

امریکی طیارہ
،تصویر کا کیپشنطیارے میں تقریباً تین سو لوگ سوار تھے

کرسمس کے روز امریکہ میں حکام کے بقول ایک مسافر بردار ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے ریاست مشی گن کے صنعتی شہر ڈیٹرائیٹ جانے والی نارتھ ویسٹ ائیر لائنز کی پرواز میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کا واقعہ دہشت گردی کی تھی۔

جہاز کے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کے پاس ایک آتش گیر چیز تھی جسے اس نے آگ لگانے کی کوشش کی۔

اس سے قبل ملنے والے اطلاعات کے مطابق ڈیلٹا ائیر لائنز کے طیارے میں سوار متعدِد مسافر اس وقت زخمی ہوگئے جب جہاز کے لینڈ کرنے سے کچھ دیر قبل ہی اس میں ایک مسافر نے پٹاخے چلا دیے، جن کی آواز سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ جہاز میں تین سو کے قریب مسافر سوار تھے۔

واقعے کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے ہوائی سفر کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہوابازی کے وفاقی ادرے کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیق کی جاری ہے کہ کوئی مسافر ہوائی جہاز میں دھماکہ خیز مواد لے جانے میں کیسے کامیاب ہو گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی اور ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق نائجیریا سے ہے اور وہ لندن میں زیر تعلیم تھا۔