افغانستان: نیٹو کے طیارے کو حادثہ

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں نیٹو کےایک طیارے کے حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنگزشتہ ماہ واردک میں بھی ترکی کا ایک ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا تھا

حکام کے مطابق نیٹو کا ایک ہیلی کاپڑ افغانستان کے صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ اُن کے مطابق مرنے والوں میں تین امریکی بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے انہوں نے نیٹو کےایک ہیلی کاپڑ کو مار گرایا ہے لیکن نیٹو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے زابل کے گورنر کے ترجمان محمد جان رسول نے اے ایف پی کو بتایا ’ ہیلی کاپڑ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وردک میں بھی ترکی کا ایک ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یاد رہےکہ گزشتہ برس جولائی میں افغانستان کے جنوب میں ایک ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں سولہ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے۔

.