ہالینڈ: اسلام مخالف پارٹی ووٹ میں اضافہ
ہالینڈ کے عوام آج پالیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ووٹنگ ایسے پس منظر میں ہورہی ہے جب ایک سروے کے مطابق دائیں بازو کی جماعتیں اوروہ سیاسی جماعتیں مقبول ہیں جو اسلام مخالف اور امیگریشن کو محدود کرنا چاہتی ہیں۔

ان میں گریت ولڈرز کی فریڈم پارٹی بھی شامل ہے جو اسلام مخا لفت میں پیش پیش ہے اور سر پر سکارف پہننے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حق میں ہے خیال ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط بنا لے گی۔
دو ہزار دو کے بعد ہالینڈ میں یہ چوتھے عام انتخابات میں۔
وزیر اعظم ثاں پیٹر بالکینڈے کی مخلوط حکومت مارچ میں محض اس لیے گر گئی تھی ، کیونکہ حکومت نے طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے افغانستان میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم انتخابی مہم میں افغانستان میں فوج کے معاملے کے بجائے کمزور معیشت اور اخراجات میں بڑے پیمانے پر متوقع کٹوتیاں ہی اہم موضوع رہیں۔
ایمسمٹر ڈیم سے نامہ نگار جونی ڈا ئمنڈ کے مطابق موجودہ انتخابات میں دائیں بازو کی کرسچین ڈیموکریٹ اور آزاد معیشت کی حامل لبرل پارٹی وی وی ڈی بڑی جماعت کے طور پر ابھریں گی۔
وی وی ڈی بجٹ میں بڑی کٹوتی، اور تارکین کی مراعات میں بڑے پیمانے پر کٹوتی چاہتی ہے۔
انتخابی جائزوں کے مطابق یہ پارٹی تیس تک نشتیں تک حاصل کرسکتی ہے۔ تاہم حکومت بنانے کے لیے انھیں 76 نشستیں درکار ہیں جس کے لیے اسے کم از کم دو دوسری پارٹیوں سے اشتراک کرنا ہوگا۔
ہالینڈ کی پالیمان ایک سو پچاس نشستوں پر مشتمل ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولنگ مقامی وقت کے مطابق رات نوبجے ختم ہوجائےگی۔ اگر مسٹر روتے کی وی وی ڈی جماعت سب سے زیادہ ووٹ حا صل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ یکم جولائی تک مخلوط حکومت بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
اسلام مخالف فریڈم پارٹی کے گریٹ ولڈرز خراب اقتصادی حالات کے باعث انتخابی مہم کے دوران کچھ زیادہ تاثر قائم نہیں کرسکے۔
تاہم وہ پارلیمان میں اپنی موجودگی دوگنا بڑھانے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔
اور اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دائیں بازو کی مخلوط حکومت بنانے اور توڑنے میں اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔
د





















