یمن میں سکیورٹی دفتر پر حملہ

فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنیمن میں القاعدہ کی تنظیم کافی سرگرم ہے

یمن میں مسلح افراد نے جنوبی صوبہ ابیان میں انٹلی جنس کے ایک دفتر پر حملہ کیا ہے جہاں شدید فائرنگ کے شدید ربادلے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ساحلی شہر زنجبار میں واقع دفتر کے پاس شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں آتے ہی دفتر پر فائرنگ شروع کر دی۔

عینی شاہدوں کے جھڑپ ختم ہونے کے بعد لوگوں کو گرے ہوئے دیکھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دفتر سیاسی سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔

سیاسی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے القاعدہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عام سکیورٹی کے لیے ایجنسی کے دفتر پر بھی حملہ ہوا ہے۔

یمن کے خود مختار قبائلی علاقوں میں القاعدہ نے اپنا اثر و رسوخ بہت مضبوط کر لیا ہے اور یہ گروپ یمن میں کئی شدید حملے کر چکا ہے۔

اسی طرح کا ایک حملہ جون میں عدن میں ہوا تھا جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔