فرانس: نوزائدہ بچوں کی لاشیں

فرانس میں پولیس نے ملک کے شمالی حصے میں آٹھ نوزائدہ بچوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے ان بچوں کی والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کیمیائی تجزیے کے شعبے کے ماہرین اور سراغ رساں کتے ان دو دیہات میں موجود ہیں اور تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے جہاں سے یہ لاشیں ملی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بچوں کی لاشوں کو پلاسٹک میں لپیٹا گیا تھا۔
فرانس میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔مارچ کے مہینے میں ایک عورت نے اپنے چھ بچوں کو مارنے کا اعتراف کیا تھا۔ اس نےبتایا کہ اس نے بچوں کی لاشیں گھر میں ہی دبا دی تھیں۔


















