جرمن شہریوں پر دہشت گردی کا مقدمہ

برطانوی پولیس نے اسی ماہ ڈور کی پورٹ سے گرفتار ہونے والے دو جرمن شہریوں پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

اٹھائیس سالہ کرسچیئن ڈیوڈ ارکارٹ ہینزایمڈے اور تئیس سالہ رابرٹ بوم کو اسی ماہ ڈور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر ایسی معلومات اکٹھی کرنے اور اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام ہے جو کسی شخص کو دہشت گردی کی کارروائی کرنے یا اس کی منصوبہ بندی کرنے میں مفید ہو سکتی ہیں۔

دونوں جرمن شہریوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جو انہیں بدھ کو سٹی آف ویسٹ منسٹر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرے گی۔