سرت کے دفاع کیلیے بیس ہزار افراد ہیں: سیف الاسلام

،تصویر کا ذریعہReuters

لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے الرائی ٹی وی چینل پر ایک آڈیو پیغام میں باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد معمر قذافی اور لیبیا کی قیادت محفوظ ہے۔ انہوں نے یہ پیغام باغیوں کے کنٹرول میں دارالحکومت طرابلس کے مضافات سے شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم ٹی وی چینل الرائی کو دیا۔

<link type="page"><caption> ’ہتھیار ڈال دو ورنے حملے کے یے تیار ہوں‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/08/110830_libya_rebels_ultimatum_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> لیبیا:’بین الاقوامی فوج باغیوں کو قبول نہیں‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/08/110831_libya_rebel_rejection_zs.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> قذافی خاندان کی رہائشگاہیں: تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/08/110830_mutassim_aisha_plane_pics_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

سیف الاسلام کا یہ پیغام ان کے بھائی سعدی کے اس بیان کے چند منٹ بعد آیا جس میں سعدی نے کہا کہ ان کو باغیوں نیشنل ٹرانزیشنل کونسل کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اتھارٹی ہے۔

تاہم باغیوں کی کونسل نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

کونسل کے ملٹری کمانڈر کا کہنا ہے کہ قذافی کے شہر سرت کو گھیرے میں لینے کے لیے باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

سیف الاسلام نے اپنے پیغام میں باغیوں کو تنبیہہ کی ہے کہ سرت کے دفاع کے لیے بیس ہزار مسلح افراد تیار ہیں۔

سیف الاسلام نے ٹی وی چینل الرے کو بتایا کہ وہ طرابلس کے مضافاتی علاقے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ’میں اپنے لیبیائی بھائیوں کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ بہت جلد ہم گرین سکوائر پر دوبارہ جمع ہوں گے۔‘

دوسری جانب برطانیہ کی رائل ایئر فورس 130 ملین پاؤنڈ لے کر طرابلس جا رہی ہے۔ یہ وہ رقم ہے جو اقوامِ متحدہ نے قذافی کے دورِ اقتدار کے اواخر میں منجمد کردی تھی۔

یہ رقم اس 950 ملین پاؤنڈ کا حصہ ہے جو لیبیا کے سینٹرل بینک کے حوالے کی جانی ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق یہ رقم لیبیا کی کیش مشینوں اور بینکوں میں بہت جلد دستیاب ہو گی۔