امریکی جاسوس پکڑنے کا ایرانی دعوی

،تصویر کا ذریعہReuters
ایران میں سرکاری ٹی وی چینل پر ایک شخص کی ویڈیو دکھائی گئی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی ائی اے کا ایجنٹ ہے۔
ایرانی ٹی وی چینل پر سی آئی اے کے ایجنٹ کے پکڑے جانے کے بارے میں واشنگٹن کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا جانے والا شخص اپنا نا عامر مرزا حکمتی بتایا ہے۔ اس ویڈیو میں اس کا امریکی فوج کا شناختی کارڈ بھی دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ کچھ تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جن میں اسے افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ تربیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس مبینہ امریکی جاسوس کا کہنا ہے کہ اس کا مشن ایرانی حکومت کی کسی وزارت میں گھسنا تھا۔
سرکاری ٹی وی پر کیے گئِ دعوی کے مطابق یہ شخص ایرانی نژاد ہے مگر امریکہ کی ریاست ایرئزونا میں پیدا ہوا تھا۔
تہران نے اس ماہ کے اوئل میں کہا تھا کہ اس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ایک ڈرون طیارہ جو اس کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا ہائی جیک کر لیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر اس ڈرون طیارہ کی ویڈیو بھی دکھائی گئی تھی۔

















