آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فلمی کیمسٹری کے لیے ذاتی کیمسٹری کی ضرورت نہیں: کیرتی سینن
اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم 'ہیرو پنتی' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کیرتی سینن کا خیال ہے کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کسی کو بھی صرف چند فلموں میں ہی مدد کر سکتی ہے۔
بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اقربا پروری ہر شعبے میں ہے۔ فلم انڈسٹری میں بھی ہے لیکن آپ کا ہنر ہی آپ کو آگے لے جا سکتا ہے۔‘
کیرتی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نئے اداکاروں کو امیج نہیں بنانی پڑتی اور ناظرین کو کسی حد تک ان کے بارے میں پہلے سے معلوم ہوتا ہے، اور ناظرین سے جڑنے میں انہیں کافی مدد ملتی ہے۔ وہیں کسی باہر سے آنے والے فنکار کے لیے اپنی جگہ بنانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔
لیکن کیرتی کو خوشی ہے کہ پہلے سے فلم انڈسٹر سے تعلق نہ ہونے کے باوجود انہیں کیریئر کے ابتدائی دور میں روہت شیٹی کی 'دل والے' جیسی بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا، جس میں شاہ رخ خان، کاجول اور ورُن دھون تھے۔
کیرتی کا خیال ہے کہ فلم 'دل والے' کی بڑی پہنچ کے سبب انہیں پہچان اور نام مِلا جو ان کے کیریئر کے لیے بہت اہم اور ضروری تھا۔
فی الحال کیرتی سنن کی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ تعلق کی خبریں گردش کر رہی ہیں جسے فلم 'رابطہ' کی پروموشن کا ذریعہ بھی کہا جا رہا ہے۔
ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کیرتی کہتی ہیں کہ 'میں اس طرح کے پروموشن کے خلاف ہوں، مجھے خود تعجب ہے کہ ایسی خبریں کہاں سے آ رہی ہیں؟ فلمی کیمسٹری کے لیے ذاتی کیمسٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر فلم اچھی نہیں ہے تو اس طرح کی خبریں اس فلم کو کامیاب نہیں بنا سکتیں۔
کیرتی کا خیال ہے کہ بھارتی ناظرین سمجھدار ہیں اور صرف فلم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی