آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی
جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کے باعث ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پریمیئر پہلے ہی اپریل سے نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔
فلم کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر کے تھیٹر سامعین کے لیے‘ فلم کی ریلیز کو اب 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بیان کہا گیا ہے ’ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مداح اس تاخیر سے مایوس ہوں گے لیکن اب ہم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کو اگلے سال ریلیز کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔‘
کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا، کھیلوں، میوزک فیسٹیولز، اور مذہبی اجتماع سبھی درہم برہم ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘، اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔
اس فلم میں ڈینیل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کے کردار میں ایک نیا 007 متعارف کروایا جانا تھا اور پہلی مرتبہ یہ کردار ایک سیاہ فام خاتون کو دیا جانا تھا۔
اس سے قبل 2015 میں بانڈ کی ریلیز ہونے والی آخری فلم، سپیکٹر نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔