کلیوپیٹرا کا افریقی تعلق

بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مصر کی رانی اور دنیا کی حسین ترین خواتین میں شمار کی جانے والی کلیوپیٹرا کانسلی طور پر تعلق افریقہ سے تھا۔ فلم ٹیم نے افریقہ میں کلیو پیٹرا کی بہن کا ایک مقبرہ دریافت کیا ہے۔
روایتی طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ مارک اینٹنی کی محبوبہ کلیوپیٹرا کا تعلق مصر سے تھا۔
ترکی میں پائے جانے والے رانی کلیوپیٹرا کی بہن راجکاماری ارسنو کے جسم کے اعضاء اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ان کی ماں کا ڈھانچہ افریقی نسل کا تھا۔
بی بی سی کی جانب سے بنائی جانے والی اس دستاویزی فلم میں جو حقائق سامنے آئے ہیں انہیں ماہرین نے سنسنی خیز قرار دیا ہے۔
کلیوپیٹرا کے افریقی تعلق سے متعلق دریافت آسٹریلین اکیڈمی آف سائنس کے ڈاکٹر ہائیک تھیور نے کی ہے۔ ڈاکٹر ہائیک کا کہنا ہے کہ ایک ماہر آثار قدیمہ کی زندگی میں مصر کی ٹولمئیک ورثے کے کسی فرد کا مقبرہ تلاش کرنا ایک بے مثال لمحہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کلیوپیٹرا سے متعلق نئی دریافت ان کے خاندان، اور ان کی بہن سے ان کے رشتے کو سمجھنے میں ایک نئی سمت دیگی۔
دستاویزی فلم پیش کرنے والے اور آرکیولوجسٹ نیل اولیور کا کہنا ہے ’کلیوپیٹرا، جولیس سیزر اور مارک اینٹنی ایسی تاریخی شخصیات ہیں جو اب آئکونک مقام حاصل کرچکے ہیں۔ ‘
انکا مزید کہنا ہے کہ ’کبھی کبھی تو یہ بات یاد رکھنا بالکل مشکل ہے کہ یہ کردار اصل لوگ تھے اور کہ افسانوی کردار جیسا کہ رچرڈ برٹن اور الیزبیتھ ٹیلر نے انہیں پیش کیا ہے۔ ‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انکا مزید کہنا تھاکہ لیب میں کھڑے ہوئے ’جب میں کلیوپیٹرا کی بہن کی ہڈیاں چھو رہا تھا اس وقت مجھے یہ احساس ہوا کہ اس خاتون نے کلیوپیٹرا، اور شاید جولیس سیزر اور مارک اینٹنی کو چھوا ہے۔ مجھے ایسا لگا کہ اس احساس سے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ میرے سامنے اچانک یہ تاریخی شخصیات اصل لوگ تھے۔ ‘
راجکماری ارسنو اور ان کی طاقت ور بہن کلیوپیٹرا کے درمیان سبلنگ رائولری یعنی آپسی رنجش تھی اور ایسا مانا جاتا ہے کہ کلیوپیٹرا نے ارسنو کے رومن دوست مارک اینٹونی کو ارسنو کا قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔
بی بی سی کی جانب سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم کلیوپیٹرا کی زندگی کا جائزہ لیتی ہے ۔کلیوپیٹرا کا جولیس سیزر کے ساتھ خاص رشتہ تھا۔ فلم میں کلیوپیٹرا کے ارسنو کو قتل کرانے کے ارادے کی بھی تفتیش کی گئی ہے۔
’پورٹریٹ آف آ کلر‘ نامی یہ فلم بی بی سی 1 پر تئیس مارچ نو بجے رات کو نشر کی جائے گی۔




















