مغربی بنگال کے نتائج پر سب حیران

- مصنف, بیورو رپورٹ
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلّی
ہندوستان میں ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے مطابق کانگریس کی قیادت والا اتحاد یو پے اے آگے چل رہا ہے اور اس کی جیت تقریبا طے مانی جا رہی ہے۔ حالانکہ کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو اکثریت حاصل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔
مختلف اہم ریاستوں کے رجحانات اس طرح ہیں:
اترپردیش
کل سیٹیں 80 کانگریس 20 بہوجن سماج پارٹی 20 بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ لوک دل- 13 دیگر-1
امیٹھی سے کانگریس کے راہل گاندھی آگے چل رہے ہیں۔ رائے بریلی سے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی آگے ہیں، سماج وادی پارٹی کی جیا پردا رام پور سے پیچھے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے لال جی ٹنڈن لکھنو سے آگے اور ملائم سنگھ یادو مین پوری سے آگے۔
پیلی بھیت سے بی جے پی کے ورن گاندھی اور بنارس سے بی جے پی کے مرلی منوہر جوشی آگے ہیں۔ اترپردیش کے پاس سب سے زیادہ 80 سیٹیں ہیں اور اس پر سب کی آنکھیں لگی ہوئی ہیں۔
بہار
کل سیٹیں- 40
بھارتیہ جنتا پارٹی- جے ڈی یو- 22
راشٹریہ جنتا دل- لوک جن شکتی پارٹی- 4
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سارن سیٹ سے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کبھی آگے تو کبھی پیچھے چل رہے ہیں۔ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیو پرتاپ روڑھی سے زبردست ٹکر مل رہی ہے۔ حالانکہ لالو پرساد یادو پاٹلی پتر سے آگے چل رہے ہیں۔
وہیں حاجی پور سے لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر رام ولاس پاسوان کے جے ڈی یو کے رام سندر داس سے کڑی ٹکڑ مل رہی ہے۔ رام ولاس پاسوان فی الحال پیچھے چل رہے ہیں۔
مہاراشٹر
کل سیٹیں- 48
بھارتیہ جنتا پارٹی شیو سینا- 17
کانگریس اور این سی پی-28'
دیگر-2
شروعاتی رجحانات کے بر عکس اب کانگریس این سی پی اتحاد مہاراشٹر میں آگے نکل گیا ہے۔
مہاراشٹر سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شو سینا اتحاد اور کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس اتحاد دونوں کو ہی کافی امیدیں تھیں۔ گزشتہ لوک سبھا اتنخابات میں شو سینا بھارتیہ جنتا پارٹی اتحاد کو 25 اور کانگریس اور این سی پی کو 22 سیٹیں ملی تھیں۔
مغربی بنگال
کل سیٹیں-42
بایاں محاذ-12
ترنامول کانگریس اتحاد-22
بھارتیہ جنتا پارٹی-1
ریاست میں پہلی بار بائیں بازوں کی جماعتوں کو کسی اور اتحاد نے پیچھے کيا ہے۔
تمل ناڈو
کل سیٹیں-39
ڈی ایم کے اتحاد-23
اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد-16
مدھیہ پردیش
کل سیٹیں-29
کانگریس-13
بھارتیہ جنتا پارٹی-14
مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو زبردست جھٹکا لگتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں گزشتہ عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو جیت حاصل ہوئی تھی۔
آندھرا پردیش
کل سیٹیں- 42
کانگریس-26
ٹی ڈی پی-11
پرجا راجیم-2
دیگر-11
راجستھان
کل سیٹیں-25
کانگریس-20
بھارتیہ جنتا پارٹی-4
راجستھان میں کانگریس آگے ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی بری طرح پیچھے ہے۔





















