روس کے وزیر اعظم بھارت کے دورے پر
روس کے وزیر اعظم ولادمیر پوتن بھارت کا دورہ کر رہے جہاں توقع ہے کہ وہ دفاع اور توانائی کے شعبوں میں ارب ڈالروں کے سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔
دفاع کے شعبے میں دستخط کیئے جانے والے ایک معاہدے کے تحت بھارت روس سے لڑاکا طیارے اور طیارہ بردار بحری جہاز خریدے گا۔
دونوں ملک توانائی کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینے کی توقع کر رہے ہیں۔
روس نے گزشتہ ساٹھ برس میں بھارت کو اس کے دفاعی ساز و سامان کا ستر فیصد حصہ فراہم کیا ہے جبکہ اب بھارت اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگی ساز و سامان دوسرے ملکوں سے حاصل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
نئی دہلی میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق روس کو اب دوسرے ملکوں کی طرف سے زبردست مقابلے کا سامنا ہے جو بھارت کی دفاعی مارکیٹ میں اپنا حصہ لے رہے ہیں۔


















