دانتے واڑہ حملہ: چھ گرفتار

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڈھ کے دانتے واڑہ علاقے میں گزشتہ ماہ ماؤنواز باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے معاملے میں ایک خود ساختہ نکسلی کمانڈر سمیت چھ نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ دانتے واڑہ میں سینٹرل رزرو پولیس فورس پر حملہ ہوا تھا جس میں 76 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
گرفتار ہونے والے افراد پر اس حملے میں شامل ہونے کا الزام ہے۔
چھتیس گڈھ میں ایک سینئر پولیس اہلکار امریش مشرا نے بتایا" ہم لوگوں نے دو الگ الگ معاملوں میں ان چھ افراد کو مورپلی علاقے سے گرفتار کیا ہے'۔.
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے نکسلی کمانڈر نے انہیں بتایا ہے کہ نکسلی وائرلیس کی مدد سے سی آر پی ایف کے نیم فوجی دستوں کی حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ دانتے واڑہ میں ماؤنواز باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں نیم فوجی دستے 76 اہلکارہلاک ہوئے تھے۔
یہ واقعہ ضلع دانتےواڑہ کے گھنے جنگلوں میں پیش آیا تھا۔
داخلہ سیکرٹری جے کے پلائی نے بتایا تھا کہ حملے میں پریشر بم کا استعمال کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق حملے میں سات سی آر پی ایف کے جوان شدید طور پر زخمی بھی ہوئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دانتے واڑہ نکسلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے اور یہاں آئے دن نیم فوجی دستوں اور ماؤ نوازوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
ہندوستان میں حکومت نے ماؤنواز باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن '’گرین ہنٹ ‘ شروع کیا ہے۔ جب سے اس کی شروعات ہوئی ہے تب سے ماؤ نوازوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
.





















