انڈیا: باغیوں کی باغی کو تنبیہ

انڈیا میں ماؤ نواز باغیوں کے ایک رہنماء نے کہا ہے کہ اگر کوئی باغی ٹرین حادثے کا ذمہ دار ثابت ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔ انڈیا میں چند روز قبل مغربی بنگال میں ٹرین کے ایک حادثے میں 148 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹرین حادثہ(فائل فوٹو)

پولیس کا کہنا ہے کہ کولکتہ سے ممبئی جانے والی ٹرین کے حادثے کے پیچھے ماؤ نواز باغیوں کا ہاتھ ہے۔ ماؤنوازوں نے اس الزام کی تردید کی ہے لیکن بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کے رہنما کامریڈ آکاش نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیق کریں گے کہ آیا اس میں ان کے کسی ساتھی کا ہاتھ ہے یا نہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق روٹ پر ریل سروس بحال کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق باغیوں نے ریلوے کے کسی ملازم کو بندوق کی نوک پر ریل کی پٹڑی کے نٹ ڈھیلے کرنے کے لیے کہا تھا۔