بہار میں اسمبلی انتخابات اکتوبر میں

نتیش کمار
،تصویر کا کیپشنبہار میں عوام نیتش کمار حکومت سے خوش نظر آتی ہے

ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔انتخابات اکیس اکتوبر کو شروع ہونگیں۔

انتخابی کمیشن کے مطابق چھ مرحلوں میں انتخابات ہونگیں جو اکیس اکتوبر سے شروع ہونگیں اور بیس نومبر کو ختم ہونگیں۔

ووٹوں کی گنتی چوبیس نومبر کو ہوگي۔

الیکشن کمیشن ایس وائی قریشی نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا پچاس لاکھ اٹھاسی ہزار اور چار سو دو ووٹروں والی بہار ریاست میں انتخابات کے دوران الیکٹرونگ ووٹنگ مشینوں کا استمعال ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ انتخابات چھ مرحلوں میں پورے ہونگیں۔ پہلے مرحلے 47 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں پینتالیس سیٹوں پر، تیسرے مرحلے میں اڑتالیس سیٹوں پر، چوتھے مرحلے میں 42 سیٹوں پر، پانچویں مرحلے میں 35 سیٹوں پر اور چھٹے اور آخری مرحلے میں 26 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اور ووٹوں کی گنتی کے دوران ریاست میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ریاست بہار میں جنتا دل یونائیٹیڈ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد اور راشٹریہ جنتا دل اور لوک جن شکتی کے اتحاد کے درمیان ہوگا۔