بہار میں لاکھوں ملازمین ہڑتال پر

ہندوستان کی ریاست بہار میں ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین چھٹے تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے مطالبے پر ہڑتال کر رہے ہیں۔
ان ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت نے چھٹے تنخواہ کمیشن کے تحت جو سفارشات کی تھیں انہیں ریاستی حکومت پوری طرح سے نافذ کرے۔
ہڑتال کے سبب ریاست کے مختلف دفاتر میں تقریبا ڈھائی لاکھ افراد کام پر نہیں گئے ہیں۔
بہار میں چھٹے کمیشن کی سفارشات کو نافذ تو کیا گیا ہے لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں پورا طرح نافذ کرنا ابھی بھی باقی ہے۔
اس ہڑتال میں پٹنہ سیکرٹیریٹ کے ملازمین بھی شامل ہيں۔
واضح رہے کہ یہ ملازمین گزشتہ برس بھی چونتیس دن کی ہڑتال پر گئے تھے اور اس حکومت نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ان کے مطالبات پورے کرے گی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے حکومت نے ان کے مطالبات کو نہیں پورا کیا ہے۔

















