فیس بک کے یوزرز پانچ سو ملین

فیس بک کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے یوزرز کی تعداد اب پانچ سو ملین تک پہنچ گئی ہے۔
انتظامیہ نے اپنے اعلان میں کہا: فیس بک پر ایک اور رکن کا اضافہ ہوا ہے جس سے یوزرز کی کل تعداد پانچ سو ملین ہو گئی ہے۔
یہ سائٹ سنہ دو ہزار چار میں شروع کی گئی تھی اور گزشتہ چھ ماہ میں اسے ایک سو ملین نئے یوزرز ملے ہیں۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق آج کا نئے ممبر کا اضافہ ’ہمارے لیے اہم سنگِ میل ہے‘ اور یہ کہ ’اس سے ہم میں مزید انکساری آئی ہے لیکن ساتھ ساتھ اپنے یوزرز کی کہانیوں سے جو فیس بک شیئر کرنے کو کہتی ہے، ہمارا ولولہ بھی بڑھا ہے۔‘
برطانیہ میں فیس بک کے چھبیس ملین یوزرز ہیں۔
فیس بک چھوٹے پیمانے پر شروع ہوئی تھی لیکن وقت آگے بڑھتا گیا اور ساتھ ساتھ فیس بک بھی قدم بڑھاتی رہی
فیس بک کی آئندہ منزل شاید سات سو پچاس ملین یوزرز ہوگی۔
مسٹر زکربرگ کہتے ہیں کہ فیس بک ہر حال میں ایک بلین یوزرز تک پہنچ جائے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کامیابیوں کے ساتھ ساتھ فیس بک مشکلات کا بھی شکار رہی۔ اسے بار بار اپنی پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیوں پر تنقید سہنی پڑی اور مئی دو ہزار دس میں ہزاروں افراد نے فیس بک کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔ لیکن بلاگر رابرٹ سکوبل نے بی بی سی کو بتایا کہ زیادہ لوگ فیس بک سے نالاں نہیں تھے۔
جوں جوں فیس بک پھلی پھولی ہے، اس کے حریف یا مدِ مقابل کم ہوتے گئے ہیں۔سنہ دو ہزار آٹھ میں فیس بک ’مائی سپیس‘ کو پیچھے چھوڑ گئی۔ اب مائی سپیس کے پینسٹھ ملین کے قریب یوزرز ہیں۔ اسی طرح ’بیبو‘ بھی مشکلات کا شکار رہی ہے۔ اس سال جون میں اس کے مالکان اے او ایل نے سائٹ کو فروخت کر دیا کیونکہ بقول ان کے ’بیبو کو مقابلے کے لیے کافی زیادہ سرمایہ کاری درکار تھی جو مہیا نہیں کی جا سکتی تھی۔‘





















