آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’حد سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال غمزدہ کر سکتا ہے‘
ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کرسمس میں حد سے زیادہ انٹرنیٹ براؤزنگ اور تمام مثالی اہل خانہ اور چھٹیوں کی تصاویر دیکھنے سے لوگ غمزدہ ہو سکتے ہیں۔
کوپن ہیگن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال حسد کا احساس پیدا کر سکتا ہے۔
اس تحقیق میں خاص طور پر تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی سے بات کیے بغیر سوشل میڈیا کی صرف براؤزنگ کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ یہ موقع ہے کہ سوشل میڈیا سے بریک لیا جائے۔
اس تحقیق میں ایک ہزار افراد جن میں زیادہ خواتین تھیں سے بات کی گئی۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا تواتر سے استعمال خاص طور پر فیس بک کا استعمال سے صارف کی زندگی کے حوالے سے خیالات اور جذبات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کی سوشل میڈیا کی کہانیوں پر حد سے زیادہ وقت گزارنے سے موڈ خراب ہو سکتا ہے اور حسد پیدا ہو سکتا ہے۔
تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوسرے افراد سے باتیں کرنے سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کو ترک کردیا جائے۔