جلدی حمل، تواتر سے فلاس کریں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دانتوں کو تواتر سے فلاس کرنے سے عورتوں کا حاملہ ہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق موٹاپے کی طرح صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بھی حمل میں دو ماہ کی تاخیر ہوتی ہے۔
سٹاک ہوم میں ہوئے ڈاکٹرز کے اجلاس میں بتایا گیا کہ جن عورتوں کو مسوڑوں کی تکلیف تھی ان کے حمل میں سات ماہ کی تاخیر ہوئی۔
یہ پہلے ہی ثابت ہو چکا ہے کہ دانتوں کے مرض سے دل کے امراض، ذیبیطس، اسقاطِ حمل اور مردوں میں مادہ منویہ کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
آسٹریلوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دانتوں کے مرض اور حمل میں روابط کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ دانتوں کا مرض کے باعث حمل میں تاخیر کئی وجوہات میں سے ایک وجہ ہو سکتی ہے۔


















