آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ایشز ٹیسٹ: سمتھ کی شاندار سنچری کے بعد انگلینڈ دباؤ میں
برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال لیا ہے۔
اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 165 رنز بنائے تھے۔
سمتھ نے ساڑھ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کریز پر گزارے اور 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
تیسرے دن صبح کے سیشن میں انگلینڈ نے تین وکٹیں حاصل کر لی تھیں اور اس کے پاس موقع تھا کے وہ آسٹریلیا کو آؤٹ کر کے ان پر برتری حاصل کر لے لیکن سمتھ نے ایسا نہ ہونے دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آسٹریلیا کی ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے بعد انھوں نے انگلینڈ کے کُک اور وِنس دونوں کو 17 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ دونوں کو ہیزل وڈ نے آؤٹ کیا۔
تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کے دوسرے اوپنر سٹون مین 19 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔