آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
میلانيا ٹرمپ اپنے بیٹے کے ساتھ پانچ ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد ان کی بیوی میلانيا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس میں منتقل ہو گئے ہیں۔
میلانيا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منتقل نہیں ہوئی تھیں بلکہ اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ نیویارک میں رہائش پذیر رہیں تاکہ ان کا بیٹا اپنی تعلیمی سال مکمل کر لے۔
صدر ٹرمپ کے پیشرو صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اپنے خاوند کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی واشنگٹن میں منتقل ہو گئی تھیں تاکہ ان کی بیٹیوں کا سکول شروع ہو سکے اور وہاں خود کو ماحول کے مطابق ڈھال سکیں۔
میلانيا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے کمرے سے وائٹ ہاؤس کے لان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔
نیویارک کے شہری بھی میلانيا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس منتقلی پرخوش ہوں گے کیونکہ شہر میں واقع ٹرمپ ٹاور میں رہائش پذیر خاتون اول کی سکیورٹی انتظامات پر خطیر رقم خرچ ہو رہی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے تھے۔ اخبار نیوریارک پوسٹ نے خبردار کیا تھا کہ' اگر یہاں سے منتقل نہیں ہوتے تو ٹریفک کا نظام ابتر ہونے کا خاصا امکان ہے۔'