ہوائی حادثے میں سترہ افراد ہلاک

امریکہ کی شمالی ریاست مونتانا میں ایک فضائی حادثے میں جہاز پر سوار سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ چھوٹا فضائی طیارہ ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے ایک قبرستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق پائلٹ اوروائل کیلیفورنیا سے اڑا تھا جب اس نے اپنا رخ بوتے کے قصبے کی طرف موڑ لیا۔ وہ بوتے کے ہوائی اڈے سے پانچ سو فٹ پہلے ہی ایک قبرستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق جہاز قبرستان میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کام شروع کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے جو فلائٹ پلان جمع کروایا تھا اس کے مطابق اس کی منزل بوتے سے پچیس میل جنوبی مشرق میں بوزیمین کا شہر تھا۔
فیڈرل ایوی ایشن کے ایک اور ترجمان مائک فرگس نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ پائلٹ نے اپنا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا اور طیارے کو بوتے کی طرف موڑ لیا۔فرگس کے مطابق ’ہمارے خیال میں وہ بچوں کو سکینگ کے لیے لے جا رہے تھے۔‘
ایک مقامی اخبار نویس نے بی بی سی کو بتایا کہ پورے علاقے کو پولیس نے محاصرے میں لے لیا ہے اور وہ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مونتانا اسٹینڈرڈ کے نمائندے پیٹ ریان نے بتایا کہ ’ میں نے ایک عینی شاہد سے بات کی اُس نے بتایا کہ جہاز مغرب کی سمت سے ہوائی اڈے کی طرف بڑھ رہا تھا جب وہ منہ کے بل ہولی کراس کے قبرستان میں بوربن لی کےہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا۔‘





















