طالبان کاحملہ: نو پولیس اہلکار ہلاک

خوست
،تصویر کا کیپشنایک سینئر پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ صبع کے وقت ہلمند قندھار ہائی وے پر پولیس کے اس قافلے پر کیا گیا جو تیس کے قریب طالبان قیدیوں کو لے کر جا رہا تھا

افغانستان میں مبینہ طالبان شدت پسندوں کے حملے میں نو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ صوبہ ہلمند کے ضلع نہارئی سراج میں ہوا ہے ۔

ہلمند صوبہ طالبان کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں بین الاقوامی فوج اور افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے۔

مبینہ طالبان حملہ آوروں نے پولیس کے ایک قافلے پر بھی فائرنگ کی جس میں سات پولیس اہلکار زخمی جبکہ تیس منٹ تک جاری رہنے والی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک سنئیر پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ صبع کے وقت ہلمند قندھار ہائی وے پر پولیس کے اس قافلے پر کیا گیا جو تیس کے قریب طالبان قیدیوں کو لے کر جا رہا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق حملے کے میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی حالت نازک ہے جبکہ افغان وزارتِ داخلہ نے حملہ آوروں کو افغانستان کا دشمن قرار دیا ہے

یاد رہے کہ موسم بہار کے آغاز تظرپر افغانستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اوراس وقت افغان حکومت امریکہ کے صدر براک اوباما کی طرف سے افغانستان میں تعینات نیٹو اور امریکی فوج کے لیے نئی پالیسی کے منتظر ہیں ۔