بصرہ کا کنٹرول امریکہ کے حوالے

عراق کے شہر بصرہ میں گزشتہ چھ سال سے تعینات برطانوی فوج نے جمعرات کو ایک سادہ سی تقریب میں شہر کا کنٹرول امریکی فوج کے حوالے کر دیا۔
اس تقریب سے تھوڑی دیر پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن نے عراق میں برطانوی فوج کی عسکری سرگرمیاں ختم ہونے کا اعلان کیا۔
برطانوی سیکریٹری دفاع جان ہٹن نے عراق میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب میں دو سو چونتیس فوجیوں کے نام پڑھے گئے جن میں ایک سو اناسی برطانوی فوجی بھی شامل تھے جو عراق میں تعیناتی کے دوران ہلاک ہوئے ان میں دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے فوجی اور ٹھیکے دار بھی شامل تھے۔
جولائی کے آخر تک عراق میں موجود چار ہزار فوجیوں میں سے چار سو کے علاوہ تمام کو واپس بلایا لیا جائے گا۔


















