افغانستان حملہ: 25 ہلاک

افغانستان
،تصویر کا کیپشنحملے دو صوبوں میں کیے گئے

افغانستان کے دو صوبوں میں ہونے والے بم حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افسران کے مطابق جنوبی صوبے زابول میں سڑک کے کنارے پھٹنے والے ایک بم سے بارہ شہری ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں۔دیگر ایک حملے میں سکیورٹی کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی صوبے لغمان میں ایک خود کش بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک میئر کا محافظ اور گاؤں کے لوگ شامل ہیں۔افسران نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے گرد لپٹے ہوئے دھماکہ خیز مادے کو اڑا لیا۔

صوبے میں گورنر کے دفتر کے مطابق میونسپل انتظامیہ کی عمارت کے باہر ہونے والے اس حملے میں تین عورتوں سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔زابول میں پولیس نے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں نے ایک تعیراتی جگہ پر سکیورٹی کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔اس حملے میں دو شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔