جیکسن اب بھی سر فہرست

مائیکل جیکسن
،تصویر کا کیپشنپہلی پانچ میں چار ایلبم جیکسن کی

برطانیہ آفیشنل چارٹس کمپنی کے مطابق مائیکل جیکسن البم چارٹس پر مسلسل تیسرے ہفتے میں سب سے آگے ہیں۔

جیکسن کی ایلبم ’دی اسنشل‘ دو ہفتے سے پہلے نمبر پر ہے۔

ان کی ایک اور البم نمبر ونز ان کی موت کی فوراً بعد ایک ہفتہ پہلے نمبر پر رہی۔اس ہفتے لنگز بائی فلورنس اینڈ دی مشین دوسرے نمبر پر رہی جو اس سال کی سب سے کامیاب پہلی البم ہے۔ پہلی پانچ البم میں یہ واحد البم ہے جو مائیکل جیکسن کی نہیں۔

مائیکل جیکسن کی پہلی پانچ پوزیشنوں پر آنے والی دیگر البم میں ’آف دی وال‘، ’تھرلر‘ اور ’دی موٹاؤن یئرز‘ شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران مائیکل جیکسن کی فروخت ہونے والی البموں کی تعداد چھ لاکھ تھی اور اس طرح سنگل اور البم ملا کر ان کی آج تک کل پندرہ لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔