کاسترو ’اچھی صحت‘میں ہیں

فڈیل کاسترو
،تصویر کا کیپشنکاسترو کی چودہ ماہ سے کوئی تصویر شائع نہیں ہوئی تھی

کیوبا میں ایک سرکاری اخبار میں ملک کے سابق رہنما فدیل کاسترو کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس میں وہ بہتر صحت میں لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

تراسی سالہ کاسترو اپنی حالیہ تصاویر کے مقابلے میں اس تصویر میں زیادہ خوش لباس نظر آ رہے تھے۔ اس تصویر میں انہوں ٹریک سوٹ کی بجائے سمارٹ سفید قمیض پہنی ہوئی تھی۔

اس کے بعد وہ چودہ ماہ میں پہلی بار سرکاری ٹیلی ویژن پر بھی آئے جہاں وہ وینزویلا کی طالب علموں سے بات کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی ملاقات اتوار کو ہوئی تھی۔

کاسترو سن دو ہزار چھ میں آپریشن کے بعد سے پبلک میں نظر نہیں آئے۔ وہ کیوبا کے حکمران بھی نہیں رہے اور ان کی جگہ یہ ذمہ داری ان کے بھائی راؤل نے اٹھا لی ہے۔ اس کے بعد سے کاسترو کے کئی آپریشن ہوئے ہیں، لیکن ان کی صحت کی تفصیل کو راز میں رکھا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب کیوبا کے سابق حکران کی صحت بہت بہتر نظر آ رہی ہے۔ کاسترو اب بھی ملک میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور سرکاری اخبارات تواتر سے اداریے لکھتے ہیں۔

ان کی دوسرے ممالک سے آنے والے اہم مہمانوں سے ملاقات کرتہ ہوئے تصاویر کبھی کبھار شائع ہوتی رہتی ہیں۔