افغانستان :پانچ امریکی فوجی ہلاک

امریکی فوجی
،تصویر کا کیپشنافغاسنتان میں اس سال 800 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

افغانستان کے جنوب میں مزاحمتکاروں کے تین حملوں میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں کثیر الملکی فوج ’آئسیف‘ کے بیان کے مطابق یہ فوجی جمعرات کو ہلاک ہوئے۔

تین فوجی جمعرات کو جنوبی صوبہ زابل میں ہونے والے بم دھماکے میں مارے گئے۔ یہ بم سڑک پر نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی اس سے ٹکرائی۔

باقی دو فوجی بھی جمعرات کو الگ الگ حملوں میں ہلاک ہوئے۔ ایک صوبہ زابل میں جبکہ دوسرا صوبہ نمروز میں مارا گیا۔

ہلاکتوں کے حوالے سے افغانستان میں امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی فوج کے لیے یہ سنہ دو ہزار ایک کے بعد سے بد ترین سال رہا ہے۔

اس سال آٹھ سو سے زیادہ امریکی فوجی مارے گئے ہیں