دبئی کے سبب ایشیائی بازار متاثر

دبئی کی مالی پریشانی کے سبب ایشیائی حصص بازار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
دبئی کی مالی حالت پر اس وقت خطرے کے بادل منڈلانے لگے جب ایک سرکاری انوسٹمنٹ کمپنی نے اپنا قرضہ چکانے کے لیے مزید چھ مہینے کا مطالبہ کیا۔
دبئی ورلڈ نامی اس کمپنی پر کل 59 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ اب یہ کمپنی قرض دینے والوں سے کہہ رہی ہے کہ اسے آئندہ ادائیگی کے لیے اگلے برس مئی تک کا وقت دیا جائے۔
ان حالات کے سبب ٹوکیو کا نکّے 3.2 فیصد گر کر 9081.52 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔نکّے اس سے قبل جولائی میں اتنے پوائنٹ نیچے گیا تھا۔
ادھر ہانگ کانگ کا بازار ہینگ سنگ 4.9 فیصد گر کر 21239.5 تک پہنچ گیا ہے۔
دبئی ورلڈ نے عالمی اکاؤنٹنسی کے ' ڈیلؤئیٹ' گروپ کو کمپنی کے حالات بہتر بنانے کے لیے مقرر کیا ہے۔ کپمنی عالمی کساد بازاری سے تری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
اگلے مہینے اس کمپنی کو 3.5 بلین ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔
گزشتہ چھ برس سے زبردست ترقی کرنے والی دبئی کی معیشت دو ہزار آٹھ کے آخر میں بری طرح متاثر ہوئی۔ اسی کے سبب دبئی ميں ملکیت کی قیمتوں ميں زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی






















