کیوبا: مسافر بردار ہوائی جہاز گر کر تباہ

فائل فوٹو، کیوبا کی سرکاری ہوائی کپمنی کا جہاز
،تصویر کا کیپشنکیوبا کی سرکاری ہوائی کمپنی کا دو انجن والا ہوائی جہاز صوبہ سانٹی سپرچوئس میں گر کر تباہ ہوا

کیوبا میں سرکاری میڈیا کے مطابق سرکاری ائر لائن کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

جہاز میں اٹھائیس غیر ملکیوں سمیت اڑسٹھ مسافر سوار تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سرکاری ہوائی کپمنی ائرو کریبین کا ہوائی جہاز مشرقی شہر سینتیاگو ڈی کیوبا سے دارالحکومت ہوانا روانہ ہوا تھا کہ راستے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں عملے کے سات ارکان اور اٹھائیس غیر ملکیوں سمیت اڑسٹھ مسافر سوار تھے۔ غیر ملکیوں کی شہریت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر موجود ذرائع کے مطابق جہاز کے ملبے سے اب تک کئی لاشوں کو نکلا جا چکا ہے۔

ایک عینی شاہد نے جائے حادثہ کو ’ پہاڑ کے درمیان شعلوں کا ایک گولہ‘ بیان کیا ہے۔