جوہری پلانٹ کو خطرہ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
جاپان میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جس جوہری بجلی گھر کو نقصان پہنچا ہے اس میں تابکاری عام سطح سے ایک ہزار گنا زیادہ ہو گئی ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم ناتو کان نے فوکوشیما دیچی بجلی گھر سے تابکاری کے اخراج کے خطرے کے پیش نظر اس بجلی گھر کے قریب بسنے والے تین ہزار افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بجلی گھر کے حکام کی طرف سے اس اعلان کے بعد کے انھیں بجلی گھر میں پیشر کم کرنے کے لیے کچھ تابکار بھاپ کو فضا میں چھوڑنا پڑے گا اس علاقے کا دائر بڑھا دیا گیا ہے جہاں سے لوگوں کا انخلاء کیا جا رہا تھا۔
ٹیکیو الیکٹرک پاور کمپنی کہ مطابق جوہری بجلی گھر کے دوسرے ریکٹر کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی ہے۔
حکام نے جوہری بجلی گھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ ہنگامی حالت کا نفاذ زلزلے کے بعد بجلی گھر کے کولنگ سسٹم میں خرابی کے بعد کیا گیا۔
دریں اثناء امریکی فوج نے وضاحت کی ہے کہ اس نے بجلی گھر کے لیے کولنٹ فراہم نہیں کیا ہے۔
















