لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے کا قدیمی باورچی خانہ

لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے کا قدیمی باورچی خانہ

اودھ کے نوابین کا دور ختم ہوئے تو زمانہ گزر گیا لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جنھوں نے ان کی شان و شوکت اور طور طریقوں کی یادوں کو آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

ان میں سے ایک ہے لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے کا شاہی باورچی خانہ، جہاں تقریباً دو صدیوں سے خاص مواقع پر لذیذ کھانے بنانے اور غریبوں میں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی بی سی کی ٹیم وہاں پہنچی تو دیکھا کہ طرح طرح کے پکوان تیار کیے جا رہے ہیں، تقریباً اسی انداز میں جیسے کبھی نوابین کے دور میں ہوتا ہوگا-