بالی ووڈ ڈائری

ہلری کلنٹن اور عامر خان
    • مصنف, ریحانہ بستی والا
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی

عامر بازی لے گئےبالی وڈ کے دوسرے کنگ دیکھتے رہ گئے اور عامر خان نے بازی مارلی۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور عامر خان ممبئی میں ملے۔ عامر، ٹائمز آف انڈیا گروپ کی جانب سے غریبوں کو مفت تعلیم دینے کی مہم کے برانڈ سفیر ہیں۔ اس مہم کے رضاکاروں کے ساتھ تعلیم کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات دونوں کے لیے یادگار ہو گی ۔یہ ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کہ ہلیری نے عامر کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ ' یہ ان کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ وہ عامر کے ساتھ ہیں جو نہ صرف بالی وڈ ' آئیکون ' ہیں بلکہ تعلیم کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔' گریٹ۔۔۔ عامر آپ کی سماج کے تئیں خدمت کے جذبہ نے یہ ثابت کر دیا کہ زندگی گلیمر اور تجارت سے بڑھ کر کچھ اور بھی ہے شاید دوسرے 'سٹارز' عامر سے کچھ سبق لیں۔

سیف کی ' ہَٹ'

سیف بضد ہیں کہ امتیاز علی فلم ' لو آج کل ' کے تشہیری ویڈیو کی شروعات کچھ اس طرح کریں'' فلم جب وی میٹ کے ڈائرکٹر کی جانب سے پیش ہورہی ہے فلم لو آج کل ' امتیاز اس کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم جب وہ میٹ سے بالکل مختلف ہے اور اس طرح اس فلم کی تشہیر کے لیے اس فلم کا نام لینا ضروری نہیں ہے۔آپ کچھ سمجھے یا ہم کچھ اور سمجھائیں۔۔۔۔ دراصل کہانی یوں ہے کہ فلم جب وی میٹ امتیاز علی کی پہلی فلم تھی جو بہت ہٹ ہوئی تھی۔ اب امتیاز نے سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن کی پہلی فلم ' لو آج کل ' بنائی ہے جس میں دیپکا پادوکون ان کے مقابل ہیروئین ہیں سیف اس فلم کی کامیابی کو کیش کرنا چاہتے ہیں۔ اب امتیاز کو کون سمجھائے کہ سیف یہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ فلم ان کی اپنی پروڈکشن کمپنی کی پہلی فلم ہے جس کی باکس آفس کامیابی کے لیے سیف ہر ہتھکنڈہ اپنانا چاہتے ہیں ہاں اگر یہ فلم ان کی اپنی کمپنی کی نہیں ہوتی تو شاید وہ امتیاز کو سمجھانے کی اتنی محنت ہی نہیں کرتے۔۔۔امتیاز سمجھا کرو!

قطرینہ کا اعتراف

یہ صحیح ہے کہ کیٹ بے بی نے اس سال لندن میں اپنی سالگرہ صرف اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر منائی اس میں انہوں نے اپنے انتہائی قریبی دوست سلمان خان کو بھی نہیں بلایا جس کی وجہ سے میڈیا میں خبریں ہیں کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔۔۔ویسے ہم جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ افواہیں ہیں اور کیٹ نے ان افواہوں کو ختم کرنے کے لیے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف کیا کہ سلمان ایک اچھے انسان ہیں انہوں نے ہر قدم پر انہیں سہارا دیا۔ سلمان کی روح پاکیزہ ہے ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ ایک بات کی تعریف کرنی ہو گی کہ آپ نے پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے اس کا اعتراف تو کیا لیکن بے بی آپ نے یہ کہیں بھی نہیں کہا کہ آپ سلمان سے شادی کب کر رہی ہیں؟ اس سوال کے آتے ہی آپ گول مول سا جواب کیوں دے دیتی ہیں!

مشکل ' لمحہ '

کشمیر کے موضوع پر بنے والی فلم ' لمحہ ' کی مشکلیں کم ہی نہیں ہو رہی ہیں۔ کبھی شوٹنگ کا مسئلہ تو کبھی لوکیشن تو کبھی کشمیر کےمقامی افراد کی جانب سے اعتراض لیکن نیا مسئلہ یہ ہے کہ فلم کا کلائمکس منظر فلمانا ہے اور بپاشا باسو کی تاریخیں بھی مل گئی ہیں لیکن ہدایت کار راہول ڈھولکیا کے اپس اب وقت نہیں ہے۔۔۔۔۔ہدایت کار راہول اور فلمساز بنٹی والیا کے درمیان کیا اختلافات ہیں یہ ہم نہیں جانتے لیکن ہم ایک اچھی فلم کے انتظار میں ضرور ہیں۔

ویر سلمان

سلمان خان

سلمان خان بہت بہادر ہیں نا ۔۔۔ نا ۔۔۔ ہم نجی زندگی کیب ات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ان کی فلم ' ویر ' کا ذکر ہے اور وہ بھی اس لیے کہ سلو اس فلم میں شیر سے لڑنے والے ہیں۔ویسے اس فلم میں سلمان ایک جنگجو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں لندن کے مس یونیورس لزا لزاریس ہیں جنہیں بچانے کے لیے سلمان شیر سے لڑتے ہیں۔ آپ کو یاد ہے فلم کرتویہ میں دھرمیندر نے اصلی شیر کے ساتھ لڑائی کی تھی۔ یہاں بھی شیر اصلی ہی ہو گا حالانکہ یہ تربیت یافتہ ہو گا لیکن پھر بھی ڈر تو لگتا ہے نا بھئی۔

سابق صدر فلم کے پردے

ر اے پی جے عبدالکلا

ہندستان کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فلمی پردے پر نظر آئیں گے۔وہ فلم میں اپنا ہی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کا نام بھی ' میں عبدالکلام ہوں ' ہے۔ فلم راجستھان میں غریب بچوں پر فلمائی گئی ہے۔ فلم میں گلشن گروور اور ان کے ساتھ فرانسیسی اداکارہ صوفی بروسیل بھی ہیں۔ فلم سب سے پہلےکانز فلمی میلے میں پیش کی جائے گی۔

سنجے کی گزارش

ریتک روشن

رتیک روشن آج کل وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔ نہیں انہیں کچھ ہوا نہیں ہے بلکہ وہ اپنی نئی فلم کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ویسے ہم آپ کو پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی فلم ' گزارش بنا رہے ہیں لیکن اب یہ بتادیں کہ اس فلم میں رتیک کو معذور بتایا گیا ہے وہ پوری فلم میں وہیل چیئر پر بیٹھے رہیں گے جس کی وہ مشق کر رہے ہیں۔ دراصل بھنسالی کو پیار محبت کی داستاں بنانا راس نہیں آیا ان کی فلم سانوریا بری طرح فلاپ ہو گئی لیکن ہاں ایک نابینا لڑکی پر بنی فلم ' بلیک ' سپر ہٹ ہوئی شاید اسی لیے بھنسالی ایک بار پھر قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔

پیڑھی در پیڑھی

نرگس دت

ہمیں لگتا ہے کہ پرانا زمانہ لوٹ آیا ہے جب بچے اپنا موروثی کاروبار یا کام کیا کرتے تھے۔ اب صرف سیاست ہی نہیں بالی وڈ میں بھی یہ چلن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔راج کپور کا پورا خاندان، پھر بچن خاندان ، انیل کپور کی بیٹی ، شتروگھن سنہا کی بیٹی بہت طویل فہرست ہے یہ نام تو برسبیل تذکرہ تھے ہم کہنا چاہر رہے ہیں کہ اس انڈسٹری میں اب سنجے دت خاندان یا یوں کہئے کہ اپنے وقت کی نامور اداکارہ نرگس دت کے بھائی انور حسین کی پوتی نازیہ حسین قدم رکھ رہی ہیں۔ اٹھارہ سالہ نازیہ نے فلم انڈسٹری میں آنے کے لیے اپنی پڑھائی تک ترک کر دی ہے۔

سابق ڈان کے گھر پر شوٹنگ

ایکتا کپور کی فلم ' ونس اَپان اے ٹائم اِن ممبئی ' جس میں سن ستر کے عشرے کی ممبئی کی جھلک ہے۔ اس فلم میں اس ڈان حاجی مستان مرزا کا رول اجے دیوگن کر رہے ہیں۔مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کا کردار عمران ہاشمی اور ان کی بیوی مہ جبین کے کردار میں پراچی دیسائی ہیں۔ اس فلم میں کنگنا نے مدھو بالا کی ہم شکل سونا کا رول کیا ہے کیونکہ حاجی مستان فلم اداکارہ مدھوبالا کے حسن کے دیوانے تھے اور اسی لیے ان کی ہم شکل سونا سے شادی کی تھی۔ اتنا سب کچھ بتانے کے بعد بتادیں کہ اصل خبر یہ ہے کہ اس فلم کو حقیقی رنگ دینے کے لیے اگر ممبئی کے ان علاقوں میں شوٹنگ ہوئی جہاں یہ ڈان رہتے تھے تو دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک ڈان کے گھر میں اس کی شوٹنگ بھی ہوئی۔۔۔۔۔۔ اب بہت زیادہ حقیقی رنگ کہیں رنگ میں بھنگ نہ ڈال دے بھئی ۔۔

دھوبی گھاٹ

کرن راؤ دھوبی گھاٹ بنا رہی ہیں اس فلم میں عامر کا ایک چھاٹا سا رول ہے۔۔۔۔یہ خبریں آرہی تھیں لیکن غلط ۔۔۔۔ صحیح خبر یہ ہے کہ عامر اس فلم میں مہمان اداکا رکے طور پر نہیں بلکہ اصل ہیرو کے طور پر کام کر رہے ہیں اس فلم میں وہ ایک مصور کے کردار میں ہیں اور پرتیک ببر اس فلم میں دھوبی بنے ہیں۔

سنجے کی گولڈن جوبلی

سرجے دت

سنجے دت پچاس سال کے ہوجائیں گے۔ اور وہ اپنی سالگرہ ممبئی نہیں بلکہ جنوبی افریقہ میں منانے والے ہیں۔ ان کے تمام قریبی دوست انتیس جولائی کو وہاں پہنچ رہے ہیں جن میں اجے دیوگن اور فردین خان کے نام شامل ہیں۔ ویسے انیل کپور کی فلم ' نو پرابلم ' کا پورا یونٹ تو رہے گا ہی۔ سنجو نے اس پچاس سال کے سفر میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہم چاہتے ہیں کہ ان کی آئندہ زندگی خوشگوار ہو اور شاید ان کے پرستار بھی یہی دعا کریں۔۔۔۔