بِگ بردر کے بِگ باس میں بگ بی

برطانوی رئیلٹی شو بِگ بردر کے ہندوستانی ورژن بِگ باس کے تیسرے دور کی میزبانی بِگ باس یعنی امیتابھ بچن کریں گے۔
ٹی وی چینل کلرس پر بگ باس کا تیسرا سیزن شروع ہونے والا ہےا اور اس بار پروگرام کی میزبانی کی ذمہ داری ملی ہے امیتابھ بچن کو۔
بگ باس کے پہلے شو کی میزبانی بالی وڈ اداکار ارشد وارسی نے کی تھی جب کہ دوسرے دور کے شو کی میزبانی اداکارہ شلپا شیٹی نےکی تھی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا 'میں اس پروگرام کی میزبانی کے لیے پرجوش ہوں۔ تھوڑا گھبرایا ہوا ہوں کے لوگ مجھے اس پروگرام میں کیسے دیکھتے ہیں'۔
اس سے پہل ےامیتابھ بچن سٹار پلس چینل کے پروگر ام ' کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کرچکے ہیں جو بے حد مقبول ترین پروگرام تھا اور امیتابھ بچن کی میزبانی اس پروگرام کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ تھی۔
امیتابھ بچن کو بعد میں یہ پروگرام طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے چھوڑنا پڑا تھا۔ بعد میں اس کی میزبانی شاہ رخ خان نے کی تھی۔ شروع شروع میں شاہ رخ خان پر امیتابھ بچن کے معیار پر رہنے کا دباؤ تھا لیکن بعد ان کا خود کا سٹائیل بھی کافی مقبول رہا تھا۔
امیتابھ بچن کو ہندوستان میں اداکاری کا خدا مانا جاتا ہے اور شائقین انہیں کسی بھی رول ميں دیکھنے کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے اداکاری ہو، اشتہار یا ٹی وی پروگرامز کی میزبانی۔

















