بیونسے میوزیکل فلم میں کام کریں گی

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی گلوکارہ اور اداکارہ بیونسے ایک میوزیکل فلم میں کام کریں گی جس کے ہدایتکار ٹی وی شو ’گلئی‘ بنانے والے رائن مرفی ہوں گے۔
رائن مرفی کی پروڈکشن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم کا نام ’ون ہٹ ونڈرز‘ ہوگا۔
فلم کی دوسری اداکاراؤں میں کیمرون ڈیاز، گوئنیتھ پالٹرو اور ریز ویدرسپون شامل ہیں۔
یہ تمام اداکارائیں ان گلوکاراؤں کے کردار ادا کریں گی جنہوں نے نوے کی دہائی میں کوئی ایک انتہائی مقبول گانا تو پیش کیا مگر آہستہ آہستہ وہ گمنام ہوتی گئیں۔
فلم میں ان کی کہانی دیکھائی جائے گی جب وہ یکجا ہو کر ایک ’سپر گروپ‘ بنانے کا فیصلہ کرتیں ہیں۔
بی بی سی کی نیوز بیٹ کو بتایا گیا ہے کہ اب تک فلم کا کوئی سکرپٹ نہیں لکھا گیا تاہم بیونسے کا کردار تشکیل دے دیا گیا ہے۔


















