’پاکستان سےکوئی ثبوت نہیں ملا‘

بھارت نے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے متعلق پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈوزیئر کے ملنے سے انکار کیا ہے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق ذرائع ابلاغ میں بے بنیاد خبریں شائع ہوئی ہیں۔
پاکستان کی میڈیا میں بعض ایسی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سری لنکا کی ٹیم پر حملے اور بعض دیگر شدت پسندانہ کارروائی میں بھارت کے ملوث ہونے کے متعلق پاکستان نے ہندوستان کو ثبوت (ڈوزیئر) فراہم کیے ہیں۔
لیکن دلی میں وزیراعظم کے دفتر نے ایسے کسی بھی ڈوزیئر کے ملنے سے انکار کیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ برائے مملکت ششی تھرور نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بےتکا الزام ہے اور وہاں ( پاکستان ) کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر رد عمل ظاہر کرنا درست نہیں ہوگا۔
ششی تھرور کا کہنا تھا کہ '' اپنی حکومت کی کمیوں کی ذمہ داری پڑوسی کے کندھوں پر ڈال دینا کوئي اچھی بات نہیں ہے۔''
پاکستان کے ایک اخبار نے ایسی خبریں شائع کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے سمیت کئی دیگر شدت پسندی کی کارروائی میں بھارت کے ہاتھ ہونے کے بارے میں ہندوستان کو ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں۔
اس خبر کے مطابق اس بارے میں مصر کے شرم الشیخ میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلا نی نے خود بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ثبوت فراہم کیے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















