نکسلی باغیوں کا حملہ، ’پانچ ہلاک‘

ماؤباغی
،تصویر کا کیپشنحملے میں ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسلی باغیوں اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ جوانوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

اس جھڑپ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ وا‏قع چھتیس گڑھ کے پکھانجور ضلع میں اس وقت پیش آیا جب گھنے جنگلوں میں گشت کرنے والے بارڈر سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر نکسلی باغیوں نے گولی چلا دی۔

پولیس کے مطابق گشت پارٹی میں بارڈر سکیورٹی فورس کے ساتھ سپیشل پولیس افسران بھی شامل تھے۔

کانکیر ضلع کے سینئر پولیس اہلکار اجے یادو کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد تبھی ہی بتائی جا سکتی ہے جب وہ جائے وقوع پر پہنچیں گے۔

تاہم ان کا کہناہے کہ ابھی تک پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ہے جن میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے تین جوان، ایک ایس پی او اور ضلع پولیس کا ایک جوان شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن جنگلوں میں یہ جھڑپ ہوئی ہے وہ علاقہ پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔